لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔شہر لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے مختلف علاقوں ہلکی ہلکی رم جھم ،ہلکی ہلکی رم جھم نے پھر سردی کی یاد تازہ کر دی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے بارش کا امکان ہے۔اقبال ٹاون ،مسلم ٹاون ،وحدت روڈ ،گلشن روای میں بوندباندی جاری ہے،شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو،مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔ مختلف شہروں میں ہلکی بارش نےجاتی سردی کوبریک لگادی، بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،شمال مغربی بلوچستا ن میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری متوقع ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،لہہ میں پارہ منفی10، سکردو ، کالام میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ،گوپس، استورمیں درجہ حرارت منفی4، راولاکوٹ ، پا ر ا چنار اور بگروٹ میں منفی3ڈگری ریکارڈکیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔