لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیر داخلہ کو خط، وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور:
ہائی کورٹ بار نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ہائی کورٹ چوہدری احمد شیر جٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔ وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرح وکلا کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں۔
بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ بار اسلحہ لائسنس جاری وکلا کو
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔