وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورۂ امریکا پر بھی گفتگو ہوئی جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے اراکین سے ہونے والی مثبت ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اس موقع پر محسن نقوی نے نیٹلی بیکر کو اسلام آباد میں ہونے والے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
پاک امریکا وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔
یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابلِ تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے۔