اب پاکستانی کسانوں کو کوآپریٹ فارمنگ کرنا پڑیگی: عاشق کرمانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ ایگریکلچر سیکٹر میں پرانی مشینری سےنقصان ہو رہا ہے، جدید میکنزم طریقے سے نئی مشینری سے فائدہ ہو گا، کوآپریٹ فارمنگ دنیا بھرمیں ہو رہی ہے، اب پاکستانی کسانوں کو ایسا کرنا پڑے گا، فوڈ سیکیورٹی کے لیے کارپوریٹ فارمنگ ضروری ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عاشق کرمانی نے کہا کہ بہت سی اہم مشینری جو فارمرز کے پاس نہیں ہے، اگر سمت کا تعین نہیں کریں گے تو کام نہیں کر سکیں گے، جی پی آئی میں زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں، فارمرز کو بتائیں گے کہ موسمی حالات کیا ہیں؟ پانی کب لگانا ہے؟
عاشق کرمانی نے کہا کہ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری کرائے پر دستیاب ہو گی، زرعی تحقیق، سہولت مرکز میں زراعت سے متعلق تمام اشیاء و سہولتیں دستیاب ہوں گی، آج پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں گے تو کل کام آئے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں کنڈائی اور شاہپور کے علاقوں میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی کے اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ زراعت پنجاب عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبےکا ملکی معیشت میں اہم مقام ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب زراعت کی ترقی سے متعلق مثالی اقدامات پر عمل پیرا ہیں، پہلی بار مریم نواز نے روایت توڑی کہ ملبہ دوسری حکومت کی نالائقیوں پر نہیں ڈالا، انہوں نے ایک سال میں لوگوں سے کیے ہوئے وعدے پورے کیے۔
عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ پہلی بار جانور کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹیگ ہو رہے ہیں، ایگری مال کے تحت کسانوں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی، کسان کارڈ سے فارمرز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا، لائیو اسٹاک کارڈ متعارف کرایا ہے، ایک لاکھ جانور رجسٹر ہو چکے، لائیو اسٹاک کارڈ سے70کروڑ روپےکی خریداری ہو چکی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 60 فیصد ٹریکٹرز رینٹل سروس پر چل رہے ہیں، ہم نے کسانوں کو بتانا ہے کہ کون سی فصل لگانی ہے، ادویات کون کون سی ہوں گی، زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے، جس میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
عاشق کرمانی نے یہ بھی کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو وفاقی حکومت کا ادارہ ہے، 1 سال میں 80 سے زائد منصوبے شروع کرائے، اسموگ کے خاتمے کے لیے 1 ہزار سپر سیڈرز دے دیے ہیں، چاول کی اگلی فصل سے پہلے 5 ہزار سپر سیڈز دے دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عاشق کرمانی نے کہا کسانوں کو کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور فیڈریشن کو ان مسائل کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کے مسئلہ پر سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف منافقانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر صاحب نے پہلے اس کی حمایت کی بعد میں اپنے خطاب میں مخالفت کی، عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں سندھ کی عوام نے ٹکر دی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر اس ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور فیڈریشن کو ان مسائل کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار چاہیے۔ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے لئے الیکشن ہونے چاہئیں، یہ تشویشناک ہے خیبر پختونخوا کو محروم کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کو کس بات کی سزا دی جا رہی، وہ دہشتگردی میں قربانیاں دے رہا ہے۔