بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔

Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔

بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔

کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا اس کے دوران شامل ہوئے اور اگلے تین سال تک کمپنی کے ساتھ رہے۔

48 سالہ بانی نے کہا کہ Kovai.

co نے شکر گزاری، فخر اور کامیابی کے اظہار کے طور پر ملازمین کو بھاری بونس اور تنخواہیں دیں۔
اس اقدام کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپنی کے

پڑھیں:

مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا اعلان

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا، جو 2023ء کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی تصور کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فیصلہ 2 جولائی 2025ء کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔

مایکروسافٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم تنظیمی تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ کمپنی اور اس کی ٹیمیں جدید، متحرک اور مسابقتی مارکیٹ میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔

مائیکروسافٹ کے گیمنگ ڈویژن کے سی ای او فِل اسپینسر نے اپنے شعبے کے ملازمین کو بھیجے گئے ایک میمو میں لکھا کہ گیمنگ کے شعبے میں دیرپا کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم مخصوص علاقوں میں کام کو محدود کریں یا بند کر دیں اور انتظامی سطحوں کو کم کر کے چُستی اور کارکردگی کو بڑھائیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر عملے کو کم کرنے کا ایک اہم سبب کمپنی میں مصنوعی ذہانت (AI) کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔

کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مائیکروسافٹ کا تقریباً 20 سے 30 فیصد سافٹ ویئر کوڈ اب AI کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مائیکروسافٹ AI انفراسٹرکچر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں کمپنی کی کارکردگی مزید بڑھائی جا سکے۔

مائیکروسافٹ کے علاوہ، گوگل، ایمازون، میٹا اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں بھی حالیہ مہینوں میں ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہیں، یہ سب کمپنیاں اپنے آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانے اور AI ٹیکنالوجیز کے ذریعے خودکاری نظام اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مائیکروسافٹ کی حالیہ برطرفیاں اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں اب روایتی ڈھانچے سے نکل کر کم افراد پر مشتمل ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈلز کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جہاں کمپنیوں کے لیے یہ فیصلے مستقبل کی تیاری کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2023ء میں بھی 10 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چوری، پنجاب میں جائیدادیں —، ماسی کی ہوش اُڑا دینے والی کہانی
  • کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی
  • مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
  • مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا اعلان
  • بلوچستان: 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
  • بھارتی کرکٹر محمد شامی ایک اور مشکل میں پھنس گئے، سابقہ اہلیہ مقدمہ جیت گئیں
  • این ایچ اے نے بلیک لسٹ چینی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کے الزامات مسترد کر دیے، شفاف بولی کے ذریعے 13 ارب روپے کی بچت کی گئی
  • معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
  • پی ٹی اے میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف
  • کیا (KIA) نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا