کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے باوجود مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ پیر تک ٹل گیا۔
پولیس کی ارمغان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔
مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں،
ڈی این اے ٹیسٹ میں ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے خون سے میچ کر گئے، پولیس نے مصطفیٰ کی قبر کشائی کے لیے درخواست بھی دائر کر دی۔
مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز بخاری کا 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا، شریک ملزم شیراز کی پیشی کے موقع پر قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں دیں کانسٹیبل رضوان سے بدتمیزی کی اور دھکے بھی دیے۔
مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی ملزم ارمغان کے گھر سے ملا، موبائل فون کا بھی فارنزک کروایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔
23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا، مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارمغان کے کی لاش کے بعد
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔