پی پی حکومت کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے،منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے۔
ملیر میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر دیانت کے ساتھ اپنے9 ٹاؤنز میں کام کررہی ہے اور ہمارے ٹاؤن چیئر مینوں نے اپنے محدود وسائل اور بجٹ سے پانی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کروائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے جو کراچی کے لوگوں کا حق کھارہے ہیں،ہم ان کے خلاف مزاحمت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مختصر وقت اور محدود وسائل میں جماعت اسلامی نے 9 ٹاؤنز میں 125 سے زائد پارکس بحال کیے، اوپن ائیر جم بنائے۔ پھولوں کی نمائش، روڈ سائٹ جنگل اور گرین بیلٹ بنائے۔
منعم ظفر خان نے ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میونسل کمشنر امداد علی شاہ،ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پھولوں کی نمائش کے پروگرامات ناپید ہوچکے تھے،ہم نے ان نمائشوں کو فروغ دیا۔
امیر جماعت کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ کے نتائج کے موقع پر بھی جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جن نے کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے آواز بلند کی۔ 12 فروری کو انٹر بورڈ کی بنائی ہوئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کرنے والوں کو بے نقاب اور سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔
نمائش میں عوام کے لیے رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ بچوں کے لیے جھولے اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ماڈل ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکول کی جانب سے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔
ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے منعم ظفر خان، محمد اشرف، محمد فاروق ودیگر مہمانان گرامی کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد،یوسی چیئر مینز، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پھولوں کی کراچی کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام میں بدترین دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہند
سید سعادت اللہ حسینی نے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے بیانیوں سے گریز کریں جو مزید کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے ہولناک دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں 26 بے گناہ افراد بشمول غیر ملکی سیاح جاں بحق ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر نے اس المناک واقعہ پر اپنے گہرے رنج و غم اور غصے کا اظہار کیا اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں بے گناہ جانوں کا جانا، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں، انتہائی افسوسناک ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے وحشیانہ فعل کی کوئی بھی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر انسانی حملہ ہے، اس کی واضح الفاظ میں غیر مشروط مذمت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حملے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی مقصد، سیاسی ہو، نظریاتی یا کوئی اور ہو، اس طرح کی درندگی کا جواز قطعی نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی عمل ہے، جو ہر اخلاقی اور انسانی ضابطے کی سخت خلاف ورزی ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے فوری، فیصلہ کن اور شفاف اقدامات کرے اور کشمیر میں سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنائے اور کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے بیانیوں سے گریز کریں، جو مزید کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہوں یا بے گناہ گروہوں کو نشانہ بنا سکتے ہوں۔