لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔
اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
حکومتِ پاکستان ان ممالک کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں سوگ کا سماں ، سیاحوں کے 25 تابوت سرینگر سے بھارت روانہ
سرینگر(اوصاف نیوز) پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر قاضی گنڈ سے کرناتک کشمیرکی فضا سوگوار ہے ، کشمیر میں ہر گھر جیسے ماتم کناں ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔
کشمیری میڈیا کے مطابق 25 سیاحوں کے تابوت پولیس کنٹرول روم سرینگر لائے گئے جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ۔ اس حملے میں قریباً 13 افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے