سستے ترین آئی فون کا انتظار بلآخر ختم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایپل صارفین کیلئے جلد ہی سستا ترین آئی فون متعارف کروانے جارہا ہے، اس حوالے سے کمپنی نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے ایپل صارفین کیلئے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے ۔
ایپل کے آئی فون ایس ای 4 کے متعلق گزشتہ کئی روز سے افواہیں گردش کررہی تھیں۔ حال ہی میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ‘صارفین ہماری فیملی کے نئے رکن سے ملنے کے لیے تیار ہوجائیں’۔ فیملی سے ان کی مراد ایپل کی تیار کردہ ڈیوائسز ہے، بظاہر تو انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کیا متعارف کرایا جا رہا ہے، مگر یہ ضرور بتایا کہ 19 فروری کو اس کا اعلان کیا جائے گا۔
قبل ازیں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فروری میں آئی فون ایس ای 4 متعارف کرایا جائے گا۔ اب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے حالیہ بیان نے خالی جگہ پُر کردی ہے ، تو یہ واضح ہوچکا ہے کہ 19 فروری کو آئی فون ایس ای 4 پیش کیا جائے گا جس کے ساتھ ائیر ٹیگ 2 بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
آئی فون ایس ای 4 کا ڈیزائن اس سیریز کے دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگا، پہلی بار آئی فون ایس ای سیریز کے کسی فون میں ہوم بٹن کو ہٹا دیا جائے گا اور آئی فون 14 جیسے فل اسکرین ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔ فیس آئی ڈی کے لیے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا جائے گا، آئی فون ایس ای 4 میں 6.
ایپل نے پہلا آئی فون ایس ای 2016 میں متعارف کرایا تھا اور اس موقع پر کہا تھا کہ یہ ایک ایسا سستا آئی فون ہے جس میں مہنگے ماڈلز جیسے فیچرز موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی فون ایس ای 4 متعارف کرایا جائے گا
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔
اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔