لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی 42 : شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، اس کے علاوہ وزیر دفاع ، وزیر اطلاعات، سینئر فوجی و سول حکام، شہید کے عزیز و اقارب نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹنٹ محمد حسن شہید کی بے مثال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ لیفٹننٹ محمد حسن شہید کی بے مثال قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کی مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر بیٹے ملکی سلامتی، دفاع اور خود مختاری کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
21 سالہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہید کی
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔