پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کی میری ٹائم مشق" نسیم البحر" اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے درمیان دو طرفہ میری ٹائم مشق" نسیم البحر "اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ ہوا۔کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 : بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق نسیم البحر میں اینٹی سرفیس، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔یہ ہر 2 سال بعد منعقد کی جانے والی دو طرفہ آپریشنل مشق ہے جو سٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاس ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایرانی حکومتی ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں سعودی عرب کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں سعودی عرب کی نیک نیتی نمایاں طور پر محسوس کی گئی ہے اور ایران ہمیشہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر زور دیتا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران اور سعودی عرب خطے اور دنیا کے دو اہم اسلامی اور مؤثر ممالک ہیں اور مشترکہ طور پر خطے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے باہمی اشتراکات کو مزید تقویت ملے گی۔