ایس کےبی اکیڈمی کےچیئرمین مشتاق بلوچ نےسماجی خدمات پراسناد پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ایس کے بی اکیڈمی کے چئیرمین معروف سماجی شخصیت مشتاق بلوچ کی جانب سےتقریب کے شرکاء
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے مقامی ہوٹل میں ایس کے بی اکیڈمی کے چئیرمین معروف سماجی شخصیت مشتاق بلوچ کی جانب سے پاک اوورسیز کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں رضارکارانہ خدمت سرانجام دینے والے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسناد دی گئیں ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی شریف بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں ایک دوسرے کی مدد کرنا بھائی چارے کی اعلی مثال ہے ہم جہاں بھی رہیں اپنے اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند رکھنا ہوگا شریف بلوچ بھٹو نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم جس محبت لگن اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کمیونٹی کی بے لوث صحافتی خدمات سر انجام دے رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مشتاق بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں دیار غیر میں رہتے ہوئے سیاست سے بالا تر ہو کر کمیونٹی کی بلاتفریق خدمت اور ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینا ہو گی مشتاق بلوچ نے بلاتفریق صحافتی خدمات پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ہم کو دیار غیر میں بھائی چارے کی فضا کوہیں تقریب کے آخر میں بہترین صحافتی خدمات پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی سینئیر نائب صدر ملک ناظم علی ، انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ مثالی سماجی خدمات پر انجینئر ارشد تبسم ، ہدایت اللہ خان ، قریب اللہ ، کاشف علی ، شاہنواز خان ، آذاد خان ، نسیم خان ، عبیداللہ ،حیدر علی آتش، کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے اس موقع پر حاضری کا کہنا تھا کہ اسطرح کی تقریبات کے انعقاد سے رضاکارانہ خدمات کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مزید بہتر سے بہتر خدمت کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشتاق بلوچ خدمات پر
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔
علاوہ ازیں صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی۔
یہ سہولیات ان طبقات کے لیے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کو ترقیاتی تفریق اور سماجی بہبود کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔