اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 3 شہید 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان حکومت کی کمزوری اور امریکی حمایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو توڑ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غآصب صہیونی رجیم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبے جرجوع میں ڈرون حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی قصبے پر ڈرون حملے میں 3 شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان حکومت کی کمزوری اور امریکی حمایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو توڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی غاصب فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقے کفرکلا میں 10 گھروں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا، شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔