کراچی: اغواء کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ کی آخری مرتبہ گھر سے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مصطفیٰ کے آخری مرتبہ گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں مصطفیٰ کو 6 جنوری کو گاڑی میں شام ساڑھے 6 بجے گھر سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفیٰ کی انٹرنیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔
مصطفیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے اور وہ نشے کے عادی تھی۔
کراچی: مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کرگئےانسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مقتول کی والدہ کا کہنا تھا لڑکی کی وجہ سے مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان چیقلش پیدا ہوئی اور جب لڑکی کو پولیس نے تفتیش کےلیے بلایا تو وہ امریکا فرار ہوگئی۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے،
23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا، مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی والدہ گھر سے کے بعد
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل