City 42:
2025-09-18@16:26:49 GMT

ملتان؛ خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : ملتان میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کڈنی سینٹر کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر بس، ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس، ٹرک اور کار اپنی منزل کی جانب گامزن تھیں کہ آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے پہلے  ہی گیارہ کروڑ روپے کی اضافی آمدن

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات: جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوجرانوالہ:۔ گوجرانوالہ میں زمینی راستوں پر سختی کے بعد انسانی اسمگلرز نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹ بال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دستاویز جعلی ثابت ہونے پر جاپان نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کردیا، جبکہ اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے گولڈن فٹ بال ٹرائل کے نام سے فٹ بال کلب کی رجسٹریشن کروائی اور 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹریشن کی جعلی دستاویز بنائی گئیں۔ حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان کے ایک کلب سے فٹ بال میچ شیڈول تھے

ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جنوری 2024ءمیں بھی فٹ بال ٹیم کے روپ میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات: جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچ گئی
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک