نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ بھی درج کرایا تھا لیکن بعد میں اس سے صلح ہوگئی تھی۔یہ انکشاف بھی ہوا کہ آگ صرف آکاش انصاری کے کمرے میں ہی لگی تھی جبکہ پوسٹ مارٹم میں آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے، جس کے لیے بظاہر تیز دھار آلہ استعمال کیا گیا۔ ایم ایل او کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری کا جسم زیادہ جلا ہوا ہے جبکہ آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ڈرائیور کو حراست میں لے کر انہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آکاش انصاری کی حیدرآباد کی سیٹیزن کالونی میں گھر پر جھلس کر موت ہوئی تھی، آکاش انصاری کو بدین میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آکاش انصاری کے
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔