کراچی سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے ابدی نیند سوگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے ابدی نیند سوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس ) ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاوس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہ علی اور ان کی 22سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریبا 145 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ریسٹ ہاوس پہنچے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے۔ریسٹ ہاوس کے عملے نے بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، ہفتے کی صبح ریسٹ ہاوس عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی، دیگر مہمانوں نے جواب دیا، اس کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔
بعد ازاں عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے، خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ مرد فرش پر گرا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔