وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

گلگت(آئی پی ایس )وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں بجٹ دیا جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریبا 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، معدنیات کے شعبے میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں، قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کی کان کنی کیلئے مقامی افراد اور کمپنیوں کو ترجیح دیں گے، عوام کو سستی گندم فراہمی کیلئے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گزشتہ سال دس لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا، جو علاقے کی سیاحتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی گلگت بلتستان ایف سی گلبر خان

پڑھیں:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • بلوچستان کو 2021-22ء میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملنے کا انکشاف
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش