یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی برطرفی، ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کیخلاف آل پاکستان ورکرز الائنس نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس عارف شاہ کا کہنا ہے اسلام آباد زونز کے ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے اور دیگر ملازمین پریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس نے کہا ہے ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
الائنس نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔