Nawaiwaqt:
2025-09-17@23:23:50 GMT

عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے بھجوایا جارہا تھا.

آسیہ نامی ملزمہ خواتین کو جبری مشقت پر بھجوانے میں ملوث ہے. ملزمہ آسیہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ قیام، اخراجات کیلئے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ نے کرنا تھی. چاروں خواتین  آف لوڈ کردی گئیں جبکہ ایجنٹوں سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا. گرفتار ملزمان کی شہریت بھی مشکوک پائی گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق

سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا کا قانون نافذ
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق
  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی