آرمی چیف کا جواب مل گیا، بانی پی ٹی آئی کو جو بھی خط لکھنا ہے، وزیراعظم کو لکھیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
نارروال(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب مل گیا، بانی پی ٹی آئی کو جو خط لکھنا ہے وزیراعظم کو لکھیں ۔۔ سیاسی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔
نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے خود اس کا جواب دے دیا ہے جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں تجاویز شکایات ہیں تو خط لکھیں۔ بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، فوج کی سیاسی مداخلت کا ان کو 2018 میں چسکا پڑا ہے جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا۔
احسن اقبال نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں، فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا اس لئے بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس موقف کی نفی ہے جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چمپین ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک لبادہ ہے وہ چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائے وہ ایک جرم میں جو انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ پاکستان کے خزانے پر ڈالا ہے جس مجرم نے پاکستان کے اربوں روپے چرائے ہوں تحریک انصاف کا کوئی ورکر ان کی حمایت کرتا ہو وہ بھی مجرم ہے کیونکہ تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی۔
احسن اقبال عمران خان کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ ، جیسے بڑے وکیلوں پر بڑی حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں اندھے کو معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے ملک کا خزانہ لوٹا ہے اس کی معافی پوری دنیا میں نہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں نہیں ہے کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہونے کے قریب، نیا بھارتی ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آرمی چیف کو احسن اقبال کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کے بیان کا جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات طلب کرلیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ اجلاس بھارتی حکومت کی جانب سے آج شام آنے والے بیان پر ردعمل دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
واضح رہے کہ کل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے تھے جن میں 2 غیرملکی بھی شامل تھے۔
اس واقعے کے بعد آج شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔
Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif @CMShehbaz has convened the meeting of the National Security Committee on Thursday morning 24th April 2025 to respond to the Indian Government’s statement of this evening.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 23, 2025
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اٹاری اور واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا جبکہ پاکستان کے ایئرفورس و نیوی کے اتاشیوں کو بھی ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے اور بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india national security committee انڈیا پہلگام حملہ حملہ قومی سلامتی کونسل