اسماعیلی وفد کے قائدین نے بلتستان کے ہونہار زاکر اہلبیت علیہ السّلام مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، سید جان علی اور خواجہ ندیم کی المناک شہادت پر غم زدہ خاندان اور پوری ملت تشیع کو تعزیت و تسلیت کا اظہار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے ایک نمائندہ وفد نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور ان کے ساتھ شریک مرکزی انجمن امامیہ کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے 15 شعبان المعظم حجت خدا امام مہدی (عج) کی ولادت و باسعادت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور پوری ملت تشیع کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عوام کو اس دن کی فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی دعا کی۔ اسماعیلی وفد کے قائدین نے بلتستان کے ہونہار زاکر اہلبیت علیہ السّلام مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، سید جان علی اور خواجہ ندیم کی المناک شہادت پر غم زدہ خاندان اور  پوری ملت تشیع کو تعزیت و تسلیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ان کے غم میں پوری اسماعیلی جماعت آپ کے ساتھ شریک ہے۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اسماعیلی وفد کی یہاں مرکز میں تشریف آوری اور امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے پر پوری ملت تشیع کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوری ملت تشیع

پڑھیں:

گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ 

اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز،  اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔

شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/OOtE00tP-jBGrqoj9.html

متعلقہ مضامین

  • آپ ﷺ کے آنے سے روشن ہوگئی یہ کائنات ۔۔۔۔ !
  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • سچ بولنے والوں پر کالے قانون "پی ایس اے" کیوں عائد کئے جارہے ہیں، آغا سید روح اللہ مہدی
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش