سکھر ،ریلوے کالونی میں جمع سیوریج کاپانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

سٹی42: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر ایک مسافر ٹرین بولان میل کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی لیکن وہ  مساروں کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام ہو گئے۔

آج جمعرات کے روز  بلوچستان کے ضلع سبی  میں  ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ  ہوا۔ اس دھماکے میں بولان میل بال بال بچ گئی۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سبی کے علاقہ ڈنگرا کے قریب آج ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے چھپ کر بزدلانہ وار کیا اور   بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے سے  بولان میل کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔ 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

اس دھماکے کے بعد پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ۔

ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

سبی میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے ، ۔

سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا، ہے۔ ریلوے حکام  نے بتایا کہ  متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لئے ریلوے کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہے۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

کلیرنس کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل پر روانہ کیا جائے گا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
  • (سندھ بلڈنگ) ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی پیداگری سے انسانی جانوں کو خطرہ
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  • حکومتی یوٹرن، گرڈ کی کمزوریوں سے صاف توانائی منتقلی مشکلات کا شکار