مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالا ئی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی با رش اور برفباری ہوئی جبکہ مری میں بھی بارش اور ہلکی برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چار ملی میٹر مالم جبہ میں ہوئی، پٹن 03، میر کھا نی، چترال اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی افریقہ، دنیا کے متنازع ترین ہم جنس پرست امام مسجد کا قتل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔
اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔
سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔