توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔
وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 10 فروری کو ہوئی تھی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی تھی۔ عدالت نے سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیس کی سماعت توشہ خانہ
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔