ہاتھ پاؤں بندھی خاتون کی لاش کس کی؟ پولیس نے پتا لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور سی پی ایل سی نے ملزمان کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی، مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے خاتون کی لاش ملی۔
مزید پڑھیں: پشاور: قتل کیس میں ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی خاتون قتل
ذرائع کے مطابق ملزم وسیم مقتولہ خاتون کیساتھ ماضی میں بینک میں ملازمت کرتا تھا، پولیس کے مطابق خاتون کو اغوا کے بعد قتل کیوں کیا اس پر ملزمان سے تفتیش کررہے ہیں۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ اغوا کاروں کی جانب سے مقتولہ لڑکی کے والد کو بھیجی گئی خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو میں خاتون کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق 15 فروری کو خاتون سحر کو گلبرگ سے اغوا کرکے سرجانی ٹاؤن میں ایک کرائے کے گھر میں رکھا گیا جہاں خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بناکر اہلخانہ کو بھیجی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خاتون قتل سرجانی ٹاؤن کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون قتل سرجانی ٹاؤن کراچی سرجانی ٹاؤن خاتون کی کے مطابق
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔