ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)
محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرونِ پنجاب بارشوں کا امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن ہائی رہے گی اور اس میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد وشمار سامنے آگئے
پشاور:خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بے نقاب ہونے والے کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق اسکینڈل میں اب تک سات ملزمان حراست میں لیے گئے ہیں جبکہ اسکینڈل میں ملوث 12 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
نیب نے بیان میں کہا کہ ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق 20 آرڈرز ہوئے ہیں، نیب آرڈر کے خلاف ملزمان کی جانب سے اعتراض پر مبنی 32 درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر ہوچکے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اپر کوہستان اسکینڈل میں 40 ارب روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے سے نکالی گئی، ترقیاتی اسکیموں کے نام پر پیسہ نکال لیا گیا لیکن گراؤنڈ پر ترقیاتی اسکیمیں موجود نہیں ہیں۔
نیب کی جانب سے نامزد ملزمان میں ٹھیکیدار، سرکاری ملازمین اور بینک اہلکار شامل ہیں اور نیب کا کہنا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اعظم سواتی سمیت مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔