فاسٹ باؤلر حارث رؤف صحت یاب ، افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انہیں جو آرام دیا گیا تھا اس سے انھیں صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنزٹرافی:قذافی اسٹیڈیم میں7ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے،بھارتی پرچم غائب
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افتتاحی میچ
پڑھیں:
نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر آپ پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں اور آپ POC یعنی پاکستان اوریجن کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنا بے فارم، جوینائل کارڈ، شناختی کارڈ یا نائکوپ منسوخ کروانا ہوگا۔
شناختی کارڈ کی منسوخی کیلیے آپ کو کسی نادرا سینٹر جا کر قطار میں لگنے کی ضروت نہیں بلکہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔
طریقہ سمجھیں:
پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کریں اور ID CANCELLATION پر کلک کریں۔ اپنے لیے MYSELF اور اہل خانہ (ماں، باپ، شریک حیات، بہن، بھائی، بیٹا یا بیٹی) کے کارڈ کی منسوخی کیلیے MY BLOOD RELATIVES کا انتخاب کریں۔
اگلی اسکرین پر SURRENDER پر کلک کریں گے تو APPLICATION DETAILS کی اسکرین ظاہر ہوگی، VERIFY FINGERPRINTS پر کلک کریں۔ اگر اپنے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو اپنی اور اگر اہل خانہ کیلیے کر رہے ہیں تو ان کی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔
انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے NEXT پر کلک کریں۔ اب اپنی درخواست کی پروسسنگ کیٹیگری منتخب کر کے START APLLICATION پر کلک کریں۔ سب کیٹیگریز کی ایک ہی فیس یعنی 15 امریکی ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے دکھائی جائے گی۔
اب APPLICANT PHOTOGRAPH کی اسکرین کھلے گی وہاں CAPTURE پر کلک کریں (اگر آپ اپنے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو اپنی تصویر لیں ورنہ اہل خانہ کی)۔ تصویر بغیر عینک اور سفید BACKGROUND کے ساتھ بنائیں۔ آپ کا چہرہ کیمرے کی اسکرین پر موجود FACE SHAPE کے دائرے کے اندر رہے، فوٹو بنانے کے بعد اپلائی پر کر کے پھر DONE کر دیں۔
پھر APPLICANT DETAILS میں معلومات مکمل کر کے NEXT کریں۔ اب SUPPORTING DOCUMENTS کی اسکرین پر متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کریں جیسے کہ RENUNCIATION CERTIFICATE یا FOREIGN PASSPORT ہیں۔
یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی ایسے ملک کی شہریت حاصل کی ہے جس سے پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ ہے تو اس صورت میں RENUNCIATION CERTIFICATE لازمی مہیا کرنا ہوگا۔
ان ممالک میں آسٹریلیا، بیلجیم، کینیڈا، مصر، فرانس، آئیس لینڈ، آئر لینڈ، اٹلی، اردن، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، شام، امریکا، برطانیہ، بحرین، فن لینڈ، ڈنمارک، جرمنی، ناروے شامل ہیں۔
دستاویزات اپلوڈ کرنے کے بعد SUBMIT پر کلک کریں جس کے بعد آپ کی درخواست ارسال ہو جائے گی۔ اس کے بعد نادرا آپ کی درخواست پر ضروری کارروائی کرے گا، منظور ہونے کی صورت میں آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں طرف PAY NOW کا آپشن ظاہر ہوگا اس پر کلک کرنا ہے۔
آپ فیس کی ادائیگی ای سہولت، جاز کیش، ایزی پیشہ یا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ فیس ادائیگی کے بعد CANCELLATION CERTIFICATE پاک آئی ڈی ایپ سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 3