Jasarat News:
2025-07-26@07:13:24 GMT

اسرائیل کا 24واں چیف آف اسٹاف مقررکرنے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسرائیل کا 24واں چیف آف اسٹاف مقررکرنے کی منظوری

تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے میجر جنرل (ر) ایال ضمیر کو آئندہ اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ایال ضمیر اگلے ماہ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ آئی ڈی ایف کے چیف مقرر ہوجائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایال ضمیر 5 مارچ کو باضابطہ طور پر 24ویں آئی ڈی ایف کمانڈر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسرائیلی حکام نے کہاکہ  کابینہ کی منظوری “پروفیشنل اور محتاط عمل کے بعد دی گئی ہے اور یہ ان کے وسیع تجربے پر بڑی اعتماد کا اظہار ہے کہ وہ موجودہ حالات میں آئی ڈی ایف کی قیادت کریں گے۔”

نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ضمیر کی قیادت میں اسرائیل کو بڑی کامیابیاں ملیں گی، آئی ڈی ایف کو “ایک مضبوط اور کامیاب فوج کی ضرورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ایال ضمیر کی قیادت میں آئی ڈی ایف دشمنوں کو شکست دینے اور تمام محاذوں پر کامیابیاں حاصل کرے گی۔”

واضح رہےکہ وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کتز نے اس مہینے کے شروع میں ایال ضمیر کا انتخاب کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سینئر اپائنٹمنٹس ایڈوائزری کمیٹی نے انہیں چیف آف اسٹاف کے طور پر منظوری دی تھی۔

خیال رہےکہ   ایال ضمیر جو وزارت دفاع کے سابق ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں، outgoing چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی روک تھام میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف آف اسٹاف آئی ڈی ایف ایال ضمیر کے بعد

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس سے تاجکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے میجر جنرل سیدزودا بابوجون عبدالقادر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل سید زودا بابوجون عبدالقادر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فوجی رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ میجر جنرل سیدزودا نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات سے قبل مہمان کی آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے قریبی اور مضبوط عسکری تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قمیتیں مقررکرنے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا حکم
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس سے تاجکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا
  • سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف