مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں ۔ بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں، صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اس لئے اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں، عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں، جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور بانی وزیراعظم ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کو کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول  آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو