لاپتہ علی محمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش، تفصیلی رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 ماہ سے لاپتہ شہری علی محمد کو پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی پولیس رولر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل شیر افضل مروت درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔ شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ “ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد کو رہا کیا۔”
مغوی علی محمد نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے کئی ماہ تک قید رکھا گیا اور وہاں مزید کئی مرد و خواتین بھی قید میں تھے۔” عدالت نے مغوی کی تصویر بنا کر ریکارڈ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی محمد کو تھانہ کھنہ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا،
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات کاشکار، سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علی محمد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔