اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ سے پیداوار کا آغاز کردیا۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی اینگرو پیرو آکسائیڈ پرائیوٹ نے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ سے کمرشل پروڈکشن کا آغاز کردیا  ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسینچ کو خط کے ذریعے پیداوار سے متعلق آگاہ کیا۔

خط کے مطابق  ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ منصوبے کو 11ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ ہائیڈدوجن پرآکسائیڈ گیس کا استعمال صنعتوں کےعلاوہ اسپتال، واٹر ٹریٹمنٹ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کے لیے ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا

ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے، اس حوالے سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین مزید کیبلز آئندہ  12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کو یورپ سے منسلک کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی
  • تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط