کراچی کے پروفیسر کی بڑی کامیابی: ماحول دوست اور سستی سیمنٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔
پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25 فیصد سستی اور 10 گنا زیادہ پائیدار ہوگی،یہ نئی پائیدار سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں کئی اہم فوائد رکھتی ہے،یہ سیمنٹ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گی اور گرین ہاؤس گیسز کے اثرات کو محدود کرنے میں مدد دے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ عام سیمنٹ کے مقابلے میں 25 فیصد کم قیمت اور 10 گنا زیادہ پائیداری کی حامل ہے، جس سے تعمیراتی اخراجات میں کمی آئے گی، اس سیمنٹ سے بنی عمارتیں گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردیوں میں گرم رہیں گی، جس سے توانائی کی بچت ہوگی۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ نمکین پانی اور سمندری ہوا کی وجہ سے عمارتوں کے سریے کو زنگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے، لیکن یہ سیمنٹ سریے کو محفوظ رکھے گی، جو سمندری علاقوں میں ایک بڑی سہولت ہوگی۔
پروفیسر طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ سیمنٹ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں تعمیراتی صنعت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ اگر حکومت اور صنعتیں اس منصوبے کی سرپرستی کریں تو پاکستان عالمی سطح پر ماحول دوست تعمیراتی مواد تیار کرنے والا ایک اہم ملک بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیمنٹ کے مقابلے میں ماحول دوست
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔