Daily Ausaf:
2025-06-29@21:07:41 GMT

نئی ایئرلائن نے لائسنس کیلیے درخواست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک) نجی ائیرلائن کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دے دی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے ائیر کراچی کو آر پی ٹی لائسنس جاری کریں گے۔

آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ایر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ایئر کراچی کےنام سے ایئرلائن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ بزنس مین حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ لائسنس کے لیے بھی وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی پہلے مرحلے میں تین طیارےے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، سی ای او کے لیے سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا ہے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ایئر کراچی میں فی شیئر ہولڈر کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔

حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان ، بشریٰ بی بی تک رسائی بند کردی گئی، عمر ایوب کا بڑا دعویٰ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایئر کراچی

پڑھیں:

کراچی ایئر پورٹ پر لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا

ویب ڈیسک:کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی صارفین کے یکساں ٹیرف کیلیے درخواست دیدی
  • بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع
  • اوگرا نے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
  • ملک بھر میں بجلی صارفین کیلیے خوشخبری: بلو ں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم
  • بجلی صارفین کیلیے یکساں ٹیرف نظام سے متعلق پاور ڈویژن کی نیپرا میں درخواست
  • آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
  • ائیر سیال کا کارنامہ، مدینہ جانیوالی پرواز 60 مسافروں ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی
  • کراچی ایئر پورٹ پر لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا
  • ایئر کراچی کا ملک بھر کے 7 شہروں میں بھرتیوں کا اعلان، مواقع کیا ہیں؟
  • ورلڈ ایئر لائن ایوارڈ 2025 : دنیا کی 10 بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری