Nawaiwaqt:
2025-09-18@14:24:14 GMT

پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دروان وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے.

عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں بڑے منصوبے تعمیر ہوئے. ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا.عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، 20ارب ڈالر سے پاکستان میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا.پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت  اور ترقی کی جانب گامزن ہے. ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے. کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے.بجلی شعبے کی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور خسارے میں کمی لا رہے ہیں. ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ماحول فراہم کیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کہ پاکستان عالمی بینک شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔
ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • "یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات