قاضی احمد ،مسجد نور کے طلبا وطالباتکی دستار بندی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا کی دستار کی تقریب مولانا میر محمد میرکھ کی خصوصی شرکت ۔ مسجد نورقاضی احمد میں حفظ قرآن اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں جلسہ دستاربندی منعقد کیا گیا جس میں علماکرام، مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا،والدین اور دیگر شرکاکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مفتی عابد ندیم نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جلسہ دستاربندی کی تقریب سے خصوصی خطاب حضرت مولانا میر محمد میرکھ نے کیا جبکہ مولانا محمودالحسن جوگی نے بھی تقریب سے خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں مولانا تنویر الحق،مولانا محمود کھوسو،حافظ رحمت اللہ ماجوٹھو،مولانا صدیق،مولانا عزیر عمرانی،مولانا محمد ہاشم چانڈیو و دیگر نے شرکت کی ۔علمااکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس پروگرام میں حفظ کرنے والے طلبااور مختلف امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کا کامیاب ہونا ایک بڑا اعزاز ہے اور خوش نصیب ہیں وہ والدین جنہوں نے اپنی اولاد کو دینی تعلیمات دلوائی جبکہ اساتذاہ اکرام خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی محنتیں رنگ لائیں ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم ضرور دلوائیں تاکہ ان کی زندگیوں میں دین آباد ہوسکے۔ تقریب کے آخر میں قاری طارق نے خصوصی دعا کروائی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے والے طلبا
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، خضدار کے زخمی طلبا کی عیادت
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج خضدار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا پیرکے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔
گورنر کے پی نے اے پی ایس خضدار بس حملے کے زخمی بچوں اور دیگر کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
اسپتال میں زخمی بچیوں کے والدین اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سیکورٹی فورسز اورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کامیابی سے مقابلہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے، خواہ وہ اے پی ایس پشاور کے بچے تھے یا اب اے پی ایس خضدار کے بچے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں بیرون جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور بھارت کوسبق سکھا کر ثابت کیا کہ ملک کی سلامتی وخودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی، اسی طرح ہماری مسلح افواج داخلی دہشت گردوں کابھی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے اور بہت جلد ان دہشت گردوں کاخاتمہ کیاجائیگا۔
گورنرنے اس موقع پر زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی انتظامات پر سی ایم ایچ انتظامیہ اور طبی عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔