جعلی خاتون وکیلگرفتار ’‘ جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جعلی خاتون وکیل گرفتار عدالت نیجیل بھیج دیا‘جعلی وکیل نورصباء کی سہیل بیگ نوری ایڈووکیٹ نے شکایت کی تھی،کراچی بار نے ملزمہ عدالت میں بطوروکیل پیش ہوتے ہوئے پکڑا،سہیل بیگ نوری ایڈوو کیٹ کاکہنا تھا کہ ملزمہ 22 مقدمات میں بطوروکیل پیش ہوچکی ہے،ملزمہ تجاوزات کے نام پر بلڈرز کو بلیک میل کرتی ہے، مسماۃ نورصباء کیخلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔