سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے 19 فروری بروز بدھ کو تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی مقررہ دن بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی چھٹی ہوگی۔اعلامیے میں کہا ہے کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ٹریبونلز بھی 19 فروری کو بند ہوں گے۔
حضرت لعل شہباز قلندرؒ
خیال رہے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے تقریبات کا آغاز پیر ہوگیا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیاری کی تمام مخدوش عمارتیں خالی کرانے کا فیصلہ، گرینڈ آپریشن کا بھی امکان
کراچی:لیاری میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے بعد اب انتظامیہ ٹاؤن کی تمام مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گرینڈ آپریشن کا بھی امکان ہے۔
ٹاون میونسپل کارپوریشن لیاری کے میونسپل افسر حماد این ڈی خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ نے لیاری میں تمام مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مخدوش عمارتیں خالی اور منہدم کرنے کے حوالے سے آپریشن کا فیصلہ پیر کو وزیراعلی سندھ کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کو مرحلہ وار خالی کرایا جائے گا اور انہیں مسمار کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو متبادل رہائش دینے کی پالیسی سندھ حکومت مرتب کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بغدادی میں گرنے والی اور خالی کرائی گئی تین عمارتوں کے متاثرین کے لیے کمیونٹی سینٹراور ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کیا گیا یے لیکن متاثرین اپنے رشتے داروں کے ہاں چلے گئے ہیں۔
میونسپل افسر نے کہا کہ کچھ متاثرین یہاں موحود ہیں جن کے کھانے ہینے کے انتظامات ٹی ایم سی لیاری کررہی یے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسیکو آپریشن اتوار کو مکمل ہوگا۔لیاری میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمات قانون کے تحت درج کیے جائیں گے۔