پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 کا طیارہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارہ دبئی جانے کے دوران پرندے کی ٹکر کا شکار ہو گیا، جس سے ایک وقت کے لیے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
طیارے کے کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اس دوران ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، تاہم کپتان کی جرات مندی اور مہارت سے طیارہ بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا۔
گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔ اس واقعے کے بعد پی آئی اے نے اپنے انجینئرنگ کے ماہرین کی ٹیم کو کراچی سے لاہور ایئرپورٹ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طیارے کی مکمل بورو اسکوپک انسپکشن کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق انسپکشن سے طیارے کے انجن میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔ پی آئی اے کے حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔