اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، صرف اڈیالہ جیل سے خطوط پر خطوط بھیجے جا رہے ہیں اور منتیں کی جا رہی ہیں کہ ہمیں بچا لیا جائے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کر رہی ہوں، اور ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے ہوں، عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی جبکہ آج اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، کسانوں کو “کسان کارڈ”، معذور افراد کو “ہمت کارڈ” جبکہ نوجوانوں کو تعلیمی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے فراہم کر رہی ہے، صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے لیے اسکالر شپس کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار تک کی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پنجاب میں رشوت اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، لیکن اب صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کر کے دکھایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف وہاں سے خطوط آ رہے ہیں اور منتیں کی جا رہی ہیں جبکہ ملک کے دیگر تمام حصوں سے مثبت خبریں موصول ہو رہی ہیں، جو لوگ ملک کو پیچھے لے کر گئے، انہیں آج عوام کی مشکلات کا اندازہ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز کی جا رہی نے کہا کہ رہی ہیں رہی ہے
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔