اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے  گالم گلوچ اور مار پیٹ  کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب  سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا  کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت سے دیگر لوگوں کی موجودگی میں اسےگالیاں اور دھمکیاں دیں جب کہ گاڑی کی ٹکر سے خاتون نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا، گاڑی کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں تاہم ابھی تک ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خاتونِ اول کے مرد ہونے کا دعویٰ کرنے پرپوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے امریکی دائیں بازو کی معروف پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمہ ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اس کا تعلق اوونز کی جانب سے برجیت میکرون کے مرد ہونے کے دعوے سے ہے، جسے میکرون جوڑے نے “جھوٹ اور تضحیک پر مبنی مہم” قرار دیا ہے۔

جھوٹی مہم اور سنگین الزامات
مقدمے کے مطابق اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دعویٰ کیا کہ برجیت میکرون دراصل مرد ہیں اور ان کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو ان کے مرحوم بڑے بھائی کا نام ہے۔ اوونز نے میکرون جوڑے کی شخصی شناخت، شادی، خاندانی تعلقات اور ماضی سے متعلق کئی بے بنیاد باتیں پھیلائیں، جن کے باعث خاتونِ اول کو عالمی سطح پر نفرت، بُلیئنگ اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اوونز کی جانب سے ردعمل
کینڈیس اوونز نے مقدمے کو “غلط بیانیوں پر مبنی اور تشہیری حربہ” قرار دیا ہے۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اس وجہ سے دائر کیا گیا کیونکہ برجیت میکرون نے انٹرویو کی متعدد درخواستیں مسترد کیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک آزاد امریکی صحافی کے آئینی حقوق پر حملہ ہے۔

قبل ازیں بھی عدالت سے رجوع
یہ پہلا موقع نہیں کہ برجیت میکرون نے ایسے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کی ہو۔ 2021 میں بھی فرانسیسی عدالت میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ جیتا گیا تھا، تاہم وہ کیس اپیل میں چیلنج ہو چکا ہے اور اب فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

غیر معمولی مقدمہ
میکرون جوڑے نے اپنے وکلاء کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اوونز کی جانب سے معافی یا تردید سے انکار کے بعد مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے غیر ملکی میڈیا پر ہتک عزت کا نایاب قانونی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • خاتونِ اول کے مرد ہونے کا دعویٰ کرنے پرپوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ
  • کوئٹہ، بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو  گرفتار کرلیا
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  •   شیر پاؤ پل باغیانہ تقاریر کیس؛ جج نے فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج