بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔
بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی ٹیم میں بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری ڈالی جاتی ہے جو وہ اس کو ایک مثبت طریقے سے لیتے ہیں۔ وہ ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان فائنل سرفراز احمد کی قیادت میں میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔
فائنل میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔