شاہین آفریدی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔
شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں وہ عالیار کو آسمان کی طرف اچھال کر کھیل رہے تھے۔
اس تصویر میں عالیار کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم باپ بیٹے کی محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم ایک دل کا ایموجی بناکر محبت کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے عالیار رکھا ہے۔
شاہین آفریدی نے چند روز قبل شادی کی دوسری سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر کے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ تم نے مجھے عالیار جیسا شاندار تحفہ دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی نے تصویر شیئر
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔