پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواب یوسف
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔