چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹیزکا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب ، وائس چیئر مین اسحاق تیموری کے ہمراہ ڈاکخانہ میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کامعائنہ کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منتخب نمائندے لیا قت آ با د ٹاؤن کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کے لئے شب و روز مصروف۔ چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا وائس چیئر مین اسحا ق تیموری کے ہمراہ پردہ پارک یو نین کمیٹی نمبر 04،ابنِ سینا اور یونین کمیٹی نمبر 06،ڈاکخانہ کا دورہ۔پردہ پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ۔ اس موقع پرمتعلقہ یو سی پینل اور ٹاؤن کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔اس موقع پر چیئر مین فراز حسیب علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیر لیاقت آ با د پروگرام کے تحت لیا قت آ با د کی ترقی کا کام کر رہے ہیں ہماری اولین ترجیح لیاقت آ با د کی عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں لیا قت آ با د ٹاؤن کا محکمہ پارک شب روز ٹاؤن کے اجٹرے ہوئے پارکوں کی بہالی اور ان کی تزئین و آ رائش میں مصروف عمل ہے ان پارکس میں بچوں اور بٹروں کی تفریح کے حوالے سے مختلف سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جن سے علاقہ مکین مستفیض ہونگے۔انہوں نے یو سی 06 محمودہ نسواں گرلز اینڈ بوائز اسکول میں جاری تعمیر ی کام کا معاینہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیا تی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ کار گلی محلوں تک پہنچادیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت ا
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت لاہور کینٹ کچہری م یں ہوئی، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کیے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer