قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اْسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے اور اس سے ڈر گئے، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے۔ اِس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مَردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے۔ (سورۃ الاحزاب:72تا73)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کی رات ایک شخص کو دیکھا جو عرش کے نور میں ڈوبا ہوا تھا، پوچھا یہ کون ہے، فرشتہ ہے؟ مجھ سے کہا گیا نہیں، میں نے کہا نبی ہے؟ کہا گیا نہیں، میں نے پوچھا پھر کون ہے؟ بتایا گیا یہ وہ ہے جس کی زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہتی تھی اور دل مسجد میں اٹکا رہتا تھا اور اس نے کبھی اپنے والدین کو گالی نہیں دلائی۔
(الترغیب والترہیب)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔