ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، عملے سے پوچھ گچھ، ریکارڈ اورکمپیوٹرضبط
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط
مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا
کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔