Jang News:
2025-07-05@13:47:26 GMT

کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک جانیوالے 28 مسافر آف لوڈ

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک جانیوالے 28 مسافر آف لوڈ

—فائل فوٹو

جرمنی، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ 

کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے 16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ 

کراچی سے ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی ورک ویزا کے 1 مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آف لوڈ

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان

— فائل فوٹو 

کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
  • 9 محرم الحرام : کراچی میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
  • سعودی عرب غیر ملکی افرادی قوت کیلئے ”پیشہ ورانہ تصدیق” کے نفاذ کا آغاز
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
  • ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ، فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 
  • ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے اور مسلسل ایئر کنڈشنرز کی خرابی سے ریلوے مسافر رل گئے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری
  • اسلام آباد ایئر پورٹ: خاتون کی چپلوں سے ہیروئن برآمد