بلوچستان: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ، مسافروں کے ہوشربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بلوچستان: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ، مسافروں کے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان کی یونین کونسل رڑکن کے مقام پر مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا، واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔
لیویز ذرائع کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر کوچز کو نامعلوم شرپسندوں نے اسلحے کے زور پر روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے۔ اس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والوں سات مسافروں کو زبردستی اپنے ساتھ اسلحے کے زور پر قریبی پہاڑی سلسلے میں لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مسلح افراد دو مسافروں کو اپنے ہمراہ بھی لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے پیچھے آنے والی دیگر مسافر کوچوں کو مختلف مقامات پر روک دیا، علاقے کے کلئیرنس کے بعد ان مسافر گاڑیوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد رکنی اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بچ جانے والے عینی شاہدین مسافروں کے مطابق سامنے نظر آنے والے شرپسندوں کی تعداد 10 سے 12 کے قریب تھی اور وہ جدید اسلحے سے لیس تھے۔
ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ ان کے بھائی کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اسے کوچ سے زبردستی اتارا، وہ کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہے تھے۔
جبکہ دوسرے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ بورے والا کا رہائشی ہے اوراپنے بھائی کے ہمراہ کوئٹہ سے سے ملتان جا رہا تھا،۔ مسافر کلے مطابق شناختی کارڈز چیک کرنے کے بعد اس کے بھائی کو دیگر مسافروں کے ہمراہ اتارا گیا اور تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
مذکارہ مسافار نے بتایا کہ میرے بھائی سمیت سات مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد ان کی سروں میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد بچ جانے والے مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں غم سے نڈھال ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مسافروں کو موسیٰ خیل کے مقام پر شناخت کے بعد 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ان کی آبائی علاقوں کو روانہ کر دی جائیں گی، جبکہ قومی شاہراہ مکمل کلیئر ہونے کے بعد دیگر مسافر کوچز کو کانوائے کی شکل میں سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ روانہ کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کی مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا ہے نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،
معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،
حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں ،
امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع بارکھان میں سات معصوم مسافروں کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان میں کہا کہ دہشتگرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، ایف سی اور لیویز دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے مسافروں کو مسافروں کے قتل کر دیا
پڑھیں:
پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے منشیات فروشوں کے رابطے افریقی منشیات فروشوں سے جاملے، شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، کراچی میں 18 ہزار سے 25 ہزار روپے گرام تک فروخت ہونے والی کوک نامی منشیات کی ترسیل سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان نے منشیات سے جڑے نیٹورک کے راز فاش کردیے۔
فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد
شہر قائد منشیات فروشوں کے شکنجے میں کراچی پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس میں ہونے والے منشیات کے خوفناک انکشافات کے بعد اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا حکم دیا تو منشیات کے بڑے ڈیلر اور ان کے کارندے پولیس کی گرفت میں آگئے، اس کے بعد دوران تفتیش ملزمان نے منشیات کے نیٹ ورک کا راز فاش کرنا شروع کیا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ ڈاکٹر شعیب میمن نے بتایا کہ کوک نامی مہنگی ترین منشیات افریقا سے لاہور اور پھر کراچی منتقل کی جاتی ہے جبکہ آئس نامی منشیات بلوچستان کے راستوں سے کراچی پہنچائی جاتی ہے۔مختلف کارروائیوں کے دوران 8 کلو چرس، 80 گرام آئس اور 10 گرام کوک قبضے میں کرلی گئی۔
یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟سپریم کورٹ کا استفسار
پولیس کا منشیات سے متعلق دیگر اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف کریک ڈاون تو جاری ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ کاروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہتی ہیں یا پھر وقت کے ساتھ کاروائیاں سست روی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
مزید :