ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ و یوٹیوبر فرح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اس کی پیدائش پر ہی اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ دے دیا تھا۔
فرح خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں فرح خان کو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی میزبانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وی لاگ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ فرح خان نے ان کے بیٹے کی پیدائش کے دن ہی فلم کے لیے سائن کر لیا تھا اور اسے 10 روپے کی سائننگ اماؤنٹ دی تھی۔
فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ’100 روپے تو بول دو‘۔ تو ثانیہ نے جواباً کہا کہ آپ نے 10 روپے دیے تھے۔ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتی۔ ساتھ ہی فرح کا کہنا تھا کہ ’مجھے کم از کم 100 روپے دینے چاہیے تھے‘۔
فرح خان نے کہا کہ میں نے اذہان مرزا کو جو اس کی پیدائش پرنوٹ دیا تھا وہ ضائع نہیں ہوا ہے، وہ نوٹ اذہان کو اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ تھا۔ اذہان مرزا کی جانب سے شرارتیں کرنے پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اذہان آپ کو آڈیشن دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ فرح خان نے اپنے وی لاگ میں ثانیہ مرزا سے کھانا بھی پکوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اذہان مرزا بالی ووڈ ثانیہ مرزا شعیب ملک فرح خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اذہان مرزا بالی ووڈ ثانیہ مرزا شعیب ملک ثانیہ مرزا اذہان مرزا کہا کہ
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔